ہم نیوز کی کاوشوں سے بھارت میں پھنسی پاکستانی فیملی واپس وطن پہنچ گئی

ہم نیوز کی کاوشوں سے بھارت میں پھنسی پاکستانی فیملی واپس وطن پہنچ گئی

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدیں بند ہونے کے باوجود ہم نیوز نے ہمسایہ ملک میں پھنسی ہوئی فیملی کو واپس اپنے وطن پہنچا دیا۔

پاکستانی فیملی بچے کے علاج کیلئے بھارت گئی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان سرحدیں بند ہونے کے سبب وہاں پھنس گئی۔

ہم نیوز نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی فیملی کو وطن واپس لانے کیلئے کوششیں کیں اور دونوں ممالک کے درمیان بند سرحد کھلوانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ہم نیوز کے صحافیوں نے ایک انسان دوست کردار کرتے ہوئے اپنے ادارے اور پیشے کا سر فخر سے بلند کیا۔

اٹاری بارڈر پر بھارت میں پھنس جانے والے مصیبت زدہ خاندان کے متعلق جب ہم نیوز کو معلوم ہوا تو’صبح سے آگے‘ کی ٹیم نے اس فیملی سے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

بھارت میں پھنسے خاندان کو وطن واپس لانے کیلئے ہم نیوز نے دونوں جانب متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جس کی وجہ سے خصوصی طور پر اٹاری سرحد کو کھولا گیا اور پاکستانی فیملی اپنے وطن پہنچ گئی۔

پاکستانی خاندان بچے کے دل کا علاج کروانے بھارت گیا تھا اور کوروناوائرس کے سبب سرحدیں بند ہونے سے وہاں پھنس گیا۔


متعلقہ خبریں