پاکستان پوسٹ کا پنشنرز کے واجبات گھروں پر پہنچانے کااعلان


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پوسٹ 13 لاکھ پنشنرز کو ان کے واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچائے گا۔

یہ فیصلہ لاکھوں ضعیف شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر 13 لاکھ پنشنرز کو ان کی پنشن گھر کی دہلیز تک پنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد450 سے تجاوز کر گئی

مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی سلامتی کا پورا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی عمر کے لوگوں کے لیے کورونا نہایت مہلک ہے، اپنے بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلئے کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنشن کی تقسیم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں