ایرانی صدر کا وزیراعظم کو خط، پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی درخواست


اسلام آباد: ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو اپناکردار اداکرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کورونا سے نمٹنے کےلیے امداد کی بھی اپیل کی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ  اسلام آباد نے تہران قیادت کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی چمن میں پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایران کی مدد بھی کی گئی جس کے بعد امداد بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے غیر ملکی انٹرویو میں امریکہ سے ایران  سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان ایران سے پابندیاں ہٹانے کے لیے خاموش سفارتکاری اور عوامی موقف کا سہارا لے رہا ہے، پاکستان کا ایران کا ساتھ دینا اپنے اصولی موقف کی بنیادہے۔


متعلقہ خبریں