ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج آصف اقبال کی سزائے موت کالعدم قرار

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق سیکٹر انچارج آصف اقبال کی پھانسی کے کیس میں  سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔

ایم کیوایم  کے سابق سیکٹر انچارج آصف اقبال کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے عدالت نے فیصلے میں کہا کہ  پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے خلاف پیش  شواہد میں تضاد ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف اگر کوئی دوسرا کیس نہیں ہے تو  اسے رہا کردیا جائے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوہزار گیارہ میں لیاقت آباد میں منی بس پر فائرنگ کی تھی جس سے چار افراد جان چلی  گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم سیکرٹریٹ برائے فروخت

وکیل نے کہا کہ ملزم کو رینجرز نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جس نے ایک ہی وقوعہ کے تین مقدمات درج کیے اور الزامات لگائے جو کہ من گھڑت ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔


متعلقہ خبریں