سروسز اسپتال میں ٹیلی میڈیسن سنٹر قائم

سروسز اسپتال میں ٹیلی میڈیسن سنٹر قائم

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سروسز اسپتال میں ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح کردیا ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل  وقت  میں  ہمیں  ایک  دوسرے  کا  ساتھ  دینا  ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر میں 10 سنٹر بنائے جائیں گے۔

گورنر پنجاب کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہر شخص کو کردارادا کرنا چاہیے۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر کورونا کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے سبب دنیا میں10ہزار سے زائد اموات

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹیلی میڈیسن کا طریقہ کاروضع کررہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی آگاہی کیلئے میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیشن سنٹر کے افتتاح کی خوشی ہے، عوام کو کہتے ہیں کہ انہوں نے خوف کا شکار نہیں ہونا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ 03011102229 پر گھر بیٹھے کال کر مدد لی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد460 سے تجاوز کر گئی

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ رش والی جگہ نہ جائیں اور اپنے اپنے گھروں میں رہیں، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کریں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام دودھ اور انڈے کا استعمال کریں اور کینو کھائیں۔

اسپتالوں کے حالات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اسپتالوں میں کم سے کم آئیں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ ہم نے کورونا ریلیف فنڈ بھی قائم کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں