پنجاب، 96 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب تک 96 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان سب کی ٹریول ہسٹری ہے۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں10ہزار سے زائد اموات

انہوں نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں کورونا وائرس متاثرین کے لیےخصوصی فلور  مختص کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اسپتالوں میں ماسک اوردیگر ضروری سامان فی الفورمہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اشیاء خوروونوش کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گھروں میں آئسولیشن کے حوالے سے ایس او پیز مرتب کرلی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں