نیب نے پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کر دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کر دی۔

اس ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ تربیت اعلیٰ ترین بنانے پر یقین رکھتا ہے۔

چیئرمین نیب کو اب استعفیٰ دے دینا چاہیے، مسلم لیگ ن

ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کی مسلسل جدید ٹریننگ کی جا رہی ہے، تربیت کا مقصد تفتیشی افسران اور پراسیکیوٹرز کی مہارت کو بڑھانا ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمےکیلئے نیب کو پیشہ ورانہ اور ماہر افرادی قوت درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب ملک میں انسداد بدعنوانی کا سب سے بڑا ادارہ ہے، جسے ملک سے کرپشن کے خاتمے کی بھاری ذمہ داریاں دی گئیں ہیں۔


متعلقہ خبریں