وزیر ریلوے کا مزید 24 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان


اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کے کورونا وائرس کے پیش نظر مزید 24 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 12 ٹرینیں بند کی تھیں، اب ٹوٹل 34 ٹرینیں بند ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: وزیر ریلوے کا 22 مارچ سے 12 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ ملک میں مسافروں کی تعداد 2 لاکھ سے کم ہو کرایک لاکھ 65 ہزار ہو چکی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر 22 مارچ سے 12 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر مزید 20 ٹرینیں بھی بند کرسکتے ہیں۔ جو ٹرینیں بند کی ہیں ان کے مسافر دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کریں گے۔  ملک میں 134 ٹرینیں روزانہ چلتی ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ جو کماتے ہیں وہی ریلوے پر خرچ کرتے ہیں۔ ٹرینوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔ریلوے مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ موت کا ایک وقت ہے، جو رات قبر میں ہے وہ باہر نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کے دورہ چین کے بعد امید ہے چین کے صدر بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں