وزیراعلی سندھ کی عوام سے تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل

سختی کرنے سے کورونا کیسز کی شرح کم ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

فائل فوٹو


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کی عوام کو تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ 3 روز کے لیے گھروں میں رہیں، آپ کا گھروں میں رہنا آ پ اور ہم سب کےلیےضروری ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے۔ اب تک سندھ میں 245 کیسز ریورٹ ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہو چکی ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو کے مطابق 77 سالہ شخص شوگر اور کینسر کا مریض تھا اور ان میں کورونا وائر س کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔

اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا جبکہ ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 450 سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد450 سے تجاوز کر گئی

سندھ میں سب سے زیادہ دوسو پینتالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں اکاسی، پنجاب میں اٹھہتر مریض، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چوبیس، خیبرپختون خوا میں اڑتیس افراد متاثر اور اسلام آباد میں کورونا کے آٹھ مریض سامنے آئے۔

پنجاب نے سندھ جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے اور بلوچستان حکومت نے بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں