کورونا: پاکستان نے چین میں 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرالی

کورونا ویکسین کی 42 لاکھ خوراکوں کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ بڑے اسپتالوں میں ایک ایک وارڈ کو بطور آئی سو لیشن وارڈ کے مختص کردیا گیا ہے۔

کورونا کیلئے ملنے والے فنڈز این ڈی ایم اے استعمال کرے گا

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں وینٹی لیٹرز کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے وینٹی لیٹرز کے لیے ایک ایک سال کی بکنگ کرائی ہوئی ہے۔

لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ہمارے پاس پورے ملک میں 1700 وینٹی لیٹرز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین سے مزید 800 وینٹی لیٹرز درآمد کریں گے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس ضمن میں چین کے سفیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کی مدد سے 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرالی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ اس وقت ایک لاکھ ماسک پشاوراور 50 ہزار بلوچستان میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 12 ملین ماسک اسلام آباد، لاہور اورکراچی میں موجود ہیں۔

وزیراعلی سندھ کی عوام سے تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ چین سے 30 ہزار تھرمو گنز درآمد کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس منگوائی جا رہی ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اسپتالوں میں کام کرنے والوں کے لیے دو ہزار این -95 ماسک بھی آرڈر کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایک کٹس سے کم سے کم 90 ٹیسٹ ہوسکتے ہیں۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ ضروری ہے، وزیراعظم

چیئرمین  لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ملک میں کورونا کےحوالے سے 9 اسپتال قائم کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں 1600 بستروں کی جگہ بنا دی ہے۔


متعلقہ خبریں