کورونا: تفتان پر بلیم گیم کھیلا گیا، عمران اسماعیل

کے الیکٹرک،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ پورا نہیں کیا: گورنر

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ تفتان پر بلیم گیم کھیلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلیم گیم کھیلنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔

وفاقی حکومت جلد پیکج کا اعلان کرے گی، گورنر سندھ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو لوگ قرنطینہ میں ہوں گے ان کا خرچہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے گھر راشن پہنچائیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صوبائی اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں  کورونا وائر س سے متعلق انتظامات دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاوَس میں وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کررہے ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے دو اسپتالوں کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کررہے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں غریب اورنادار طبقے کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔

وزیراعلی سندھ کی عوام سے تین دن تک گھروں میں رہنے کی اپیل

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان لاک ڈاوَن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا امدادی فنڈ میں جمع کرانے کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر مہلک وبا سے لڑنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اراکین پارلیمنٹ اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ خصوصی فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس سے ہم نے آگاہی مہم چلانی ہے۔

کورونا: پاکستان نے چین میں 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرالی

ہم نیوزکے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے باعث ایران کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ماسک کی سپلائی بہت کم ہے۔


متعلقہ خبریں