پی سی بی نے عمراکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کر دیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل کے تحت خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔ وہ 31 مارچ 2020 تک جواب جمع کرا سکتے ہیں۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا ہے انہیں 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانا ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 2.4.4 کے تحت جرم ثابت ہونے پر سزا 6 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے، کرکٹر عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں