کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکہ،7 افراد جاں بحق، 4زخمی


کوئٹہ: کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ سے کم سے کم 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

چیف انسپکٹر مائنز  شفقت فیاض کے مطابق دھماکہ کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث ہوا۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

چیف انسپکٹر مائنز کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ، باچا خان چوک کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی

دوسری جانب  جنرل سیکریٹری مائنز اینڈ لیبر سلطان خان نے الزام لگایا ہے کہ جمعہ کے دن چھٹی ہونے کے باوجود کان کنوں کو کام پر بھیجا گیا۔


متعلقہ خبریں