کورونا: اردن میں کل سے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو کے نفاذ کا اعلان


عمان: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مشرقی وسطیٰ کے اہم ملک اردن میں کل سے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اردنی حکام کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد  موزی کورونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنا ہے اور اس پر قابو پانا ہے۔

اس سے قبل اردن نے تمام تعلیمی ادارے اور اسکولز تین ہفتے کے لیے بند کردیے تھے۔ اردان کے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتے کے لیے پابندی لگادی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ ضروری ہے، وزیراعظم

خیال رہے کہ کورونا وائرس اردن، مراکش، مصر، الجزائر، سوڈان اور دیگر عرب اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے پھیلا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں