سندھ: انٹر سٹی بس سروس پر پابندی، خلاف ورزی پر چھ گرفتار

سندھ: انٹر سٹی بس سروس پر پابندی، خلاف ورزی پر چھ گرفتار

کراچی: شہر قائد میں عائد دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کورونا: انٹر سٹی بس سروس پر پابندی کا آغاز ہوگیا

ہم نیوز کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد ٹرانسپورٹرز ہیں اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسافروں کو لاہور، حیدرآباد اور سکھر لے جا رہے تھے۔

سندھ میں دفعہ 144 کا نفاذ کر کے 19 مارچ 2020 سے انٹر سٹی بس سروس پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ یہ پابندی آئندہ 15 دن کے لیے لگائی گئی ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے اس ضمن میں جو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا اس کے تحت پابندی کا اطلاق مال بردار ٹرانسپورٹ پر نہیں ہوگا۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں10ہزار سے زائد اموات

صوبائی حکومت نے انٹر سٹی بس سروس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ 17 مارچ کو کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

حکومت سندھ کے بعد حکومت بلوچستان نے بھی صوبے میں انٹر سٹی بس سروس 15 روز کے لیے بند کر دی ہے۔

کورونا: اردن میں کل سے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو کے نفاذ کا اعلان

بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی بین الصوبائی نقل و حرکت 15 دن بند رہے گی جب کہ دارالحکومت کوئٹہ میں لوکل بسوں اور کوچز کو بھی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں