کورونا:طبی سامان اور مشینوں کی درآمد پر ڈیوٹی میں چھوٹ

250 روپے ٹیکس؟ کس رکن اسمبلی نے ادا کیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درکار ضروری طبی سامان اور مشینوں کی درآمد پرعائد سیلز ٹیکس ڈیوٹی میں چھوٹ دے دی ہے۔

کورونا: پاکستان نے چین میں 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرالی

ہم نیوز کے مطابق اس کا مقصد کورونا وائرس کے علاج سے متعلق سامان کی آسان اور کم قیمت پر خریداری کو ممکن بنانا ہے۔

ایف بی آر ترجمان کے  مطابق اس ضمن میں باقاعدہ تین ایس آراوز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

کراچی: جناح اسپتال کو مزید وینٹی لیٹرز خرید کر دینے پہ مشاورت

ترجمان ایف بی آر کے مطابق طبی سامان کی درآمد پرعائد انکم ٹیکس، کسٹمز اورریگولیٹری ڈیوٹی میں بھی چھوٹ دی گئی ہے۔

ایف بی آر ترجمان کے مطابق ٹیکسوں کی ادائیگی میں تین ماہ کی چھوٹ دی گئی ہے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان اس وقت تشخیصی کٹس اوروینٹی لیٹرز سمیت دیگر ضروری ساز و سامان کی خریداری کے لیے بین الاقوامی مارکیٹوں سے رابطے کررہا ہے۔

 کورونا وائرس سے بچاو: بلوچستان حکومت کا 21 دن تک جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ پاکستان نے اس وقت چین کے سفیر کی مدد سے 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں اس وقت وینٹی لیٹرز کی قلت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی گزشتہ دنوں جناح  اسپتال کراچی کو مزید وینٹی لیٹرز خرید کر دینے پہ مشاورت کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں