ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈاؤن سنڈروم کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاؤن سنڈروم کے مرض سے آگاہی کیلئے موثر انداز میں مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈاؤن سنڈروم کے مرض کا شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے تسلسل کے ساتھ اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ یہ بچے قوم کے بچے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاؤن سینڈروم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیو کیسز، عثمان بزدار کا غفلت برتنے والے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاؤن سینڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اور موثر علاج کیلئے مربوط نظام کا ہونا انتہائی ضروری ہے، خصوصی بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد ڈاؤن سینڈروم کا شکار بچوں کے معاشی و سماجی حقوق سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ آج ہمیں ڈاؤن سینڈروم میں مبتلا خصوصی بچوں کی نگہداشت اور علاج معالجے کیلئے کام کرنے کے عزم کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں