سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی

وزیر اعطم کی زیرصدارت اہم کابینہ اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سےاسٹرٹیجی پیپر کی منظوری کے بعد وفاقی بجٹ کی تیاری کا کام تیز کر دیا گیا۔ بجٹ 21-2020 کا حجم 7 ہزار 600 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئےمالی سال میں وفاق کی خالص آمدن کا تخمینہ 4 ہزار 200 ارب روپے ہو گا جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں خسارے کا تخمینہ 2 ہزار 896 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ بجٹ میں دفاع کے لیے ایک ہزار 402 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں سبسڈی 260 ارب اور پینشن کے لیے 475 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے شرح نمو کا ہدف 3 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق افراط زر کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے جبکہ وفاقی حکومت کے اخراجات 495 ارب روپے رہیں گے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ شرح نمو کے 4 اعشاریہ ایک فیصد تک جائے گا اور آئندہ 3 سال میں برآمدات میں 30 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد: پارلیمنٹ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

بجٹ 21-2020 جون کے پہلے ہفتے میں قومی اسمبلی میں پیش کے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں