کورونا سے بچاؤ کیلئے آرمی چیف کا سول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کا حکم

دشمن کل بھی وہی تھا، آج بھی وہی ہے، مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی ہے: جنرل باجوہ

فوٹو: فائل


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے، ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انفرادی طور پر ذمہ دار شہری بننا ہے تاکہ حکومتی  اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس کا شکار

آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجو  نے کہا کہ  حکومت اور محکمہ صحت کی  ہدایات پر عمل  کرنے سے ہی کورونا کے خلاف قومی کوشش کامیاب ہو گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا ، پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوئے اس ذمہ داری کو ادا کرے گی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دیں گے، انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا اور مثبت نتائج سامنے لائے گا۔


متعلقہ خبریں