کورونا وائرس کی وجہ سے 20 ٹرینیں بند کر دی جائیں گی، شیخ رشید


لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 20 ٹرینیں بند کر دی جائیں گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشت کو تباہ کیا ہے۔ ٹرینیں صرف حفاظتی اقدامات کے تحت بند ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں شہر یا ملک میں لاک ڈاؤن کا حامی نہیں ہوں تاہم لاک ڈاؤن کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان ہی کر سکتے ہیں۔ ریلوے کے20 فیصد مسافر کم ہو گئے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے ٹرینیں بند کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینیں 15 رمضان تک بند رہیں گی تاہم صورتحال ٹھیک ہونے پر تمام بند ٹرینیں بحال کر دی جائیں گی۔ ٹرینیوں میں سفر صرف ضرورت کے تحت کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کو بند کرنے سے ریلوے کو تقریباً 12 اعشاریہ 83 ارب روپے کا نقصان ہو گا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے کل 12 ٹرینیں 15 رمضان المبارک تک بند کر دی جائیں گی جبکہ 8 ٹرینیں یکم اپریل کو بند کی جائیں گی یہ ٹرینیں مکمل بند نہیں بلکہ معطل کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حزب اختلاف ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور بلاول بھٹو سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کے بیانات مثبت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی, 3 افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کسی ملازم کونہیں نکالا جارہا جبکہ حکومت سے درخواست کی ہے کہ ریلوے پنشن کی ذمہ داری خود لے۔


متعلقہ خبریں