تمام شہری آئندہ دو دن کیلئے اپنے گھروں میں رہیں، وزیراعلی پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ کیلئے 10 ارب کے پیکج کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن نہیں کر رہے تاہم تمام شہری آئندہ دو دن کے لیے گھروں میں رہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب بھر میں شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات 2 دن کے لیے بند ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹور، کریانہ اسٹور، بیکریز، دودھ کی دکانیں اور  پولٹری شاپس  کھلی رہیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ سماجی میل جول میں فاصلہ ہی وبا سے بچاوَ کا بہترین طریقہ ہے، عوام حکومت سے تعاون کریں اسی میں ان کی بھلائی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ آج رات 9 بجے سے منگل کی صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز بند ہوں گے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بند نہیں کیا جارہا۔


متعلقہ خبریں