وزیراعظم منگل کو تاجروں کیلئے  پیکج کا اعلان کریں گے، گورنر سندھ


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان منگل کو تاجروں کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے ساتھ کھڑا ہوں، زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد اقتصادی پیکج کا اعلان کریں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں، کورونا متاثرین میں ایک لاکھ سے زائد راشن کے بیگ تقسیم کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا تھا کہ تفتان پر بلیم گیم کھیلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بلیم گیم کھیلنے والوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے۔

وفاقی حکومت جلد پیکج کا اعلان کرے گی، گورنر سندھ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ قرنطینہ میں ہوں گے ان کا خرچہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے گھر راشن پہنچائیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ صوبائی اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں  کورونا وائر س سے متعلق انتظامات دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاوَس میں وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کررہے ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے دو اسپتالوں کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کررہے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں غریب اورنادار طبقے کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔


متعلقہ خبریں