کورونا وائرس، مسلم لیگ ن کا ملک میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاوَن کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وائرس سے انسانی زندگی کیلئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاون کی تیاریاں کرے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے،خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالی جا سکتی۔

شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کیے جائیں ، تاخیر کی صورت میں بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تاخیر سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔


متعلقہ خبریں