پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 46 مشتبہ کیسز موجود ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار46 مشتبہ کیسز موجود ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہ ملک میں کورونا وائرس کے 534 کیسز ہیں جس میں سے پنجاب میں 104، سندھ میں 269 مریض ہیں، اسلام آباد میں دس جبکہ کورونا وائرس سے 3 کا انتقال ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف حکومت سرگرم ہے، صوبوں اور مرکز کے درمیان کورونا وائرس سے متعلق معلومات کے تبادلے کی بات کی گئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ گزشتہ روز اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم پراعتماد کا اظہار کیا،صوبوں اور مرکز کے درمیان کوآرڈی نیشن مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کے 186 ممالک میں کوروناوائرس پھیل چکا ہے،11 ہزار 431 اموات دنیا بھر میں کوروناوائرس سے ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 14 لیبارٹریز میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے معاشرتی روابط سے اجتناب کریں، آج سے پیر تک جو چھٹیاں ہیں ان میں عوام گھر میں ہی رہیں۔


متعلقہ خبریں