شہباز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ

شہباز شریف

فائل فوٹو


لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ حزب اختلاف شہباز شریف آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، قوم میں ان کی موجودگی زیادہ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ملک میں کورونا وائرس سےقوم کوبچانےمیں کردار ادا کریں گے۔

دوسری جانب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوں ہی شہباز شریف صاحب کو بتایا گیا کہ پاکستان کیلئے فلائیٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے انھوں نے فوراً مریم اورنگزیب کو وطن واپسی کا بیان داغنے کا کہ دیا۔۔۔ پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتے ہیں۔ ؟


متعلقہ خبریں