شہبازشریف کو 14دن میو اسپتال کی قرنطینہ میں رکھنا چاہئے، فواد چودھری

مشترکہ مفادات کونسل: مردم شماری کے مسئلے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو وطن پہنچنے کے بعد 14 دن میو اسپتال کی قرنطینہ میں رکھنا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کے لیے  فلائٹ آپریشن بند کرنے کا بتایا گیا،انہوں نے مریم اورنگزیب کو بیان داغنے کا کہہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بے وقوف کیوں سمجھتے ہیں؟وزیراعظم سے اپیل کہ شہبازشریف کو خصوصی اجازت دی جائے۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ 14 دن قرنطینہ میں رکھنے سے شہبازشریف کو اسپتالوں کی اہمیت کا پتہ چلے گا۔


متعلقہ خبریں