ممکنہ لاک ڈاؤن کی طرف معاملہ جاسکتا ہے، گورنر سندھ

گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبے میں ممکنہ لاک ڈاؤن کی طرف معاملہ جاسکتا ہے، سندھ حکومت کے اقدامات کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، کل تک اس سے متعلق فیصلہ کرلیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام معاملے کو سنجیدہ لیتی تو سخت فیصلے نہ کرنے پڑتے، لوگوں سے باربار اپیل کی جا رہی ہے کہ گھروں میں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں کہا گیا ہم پہلے ہی تاخیر کا شکار ہیں، کمیٹی کے قیام پر گفتگو چل رہی ہے، اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا کا شکار شخص 2 سے 3 لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعلیٰ سندھ پر منحصر ہے وہ کس قسم کا لاک ڈاوَن کرنا چاہتے ہیں، ایسی صورتحال میں قانون نافذ ادارے کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن سے متعلق اسٹریٹجی بنا رہے ہیں،ایسی صورتحال میں میڈیا پرسنز،طبی عملے اور فیکٹری ملازمین کو چھوٹ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاوَن کے دوران کریانہ اسٹور اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، کوشش کی جائے گی لوگوں کو کم سے کم مشکل ہو، اس کے دوران ایک گھر سے ایک آدمی کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔


متعلقہ خبریں