امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظر انداز کرنے کی رپورٹس مسترد کر دیں

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو نظر انداز کرنے کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے اور اموات کی تعداد 340 تک پہنچ گئی۔ امریکہ میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 684  ہو گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق جنوری اور پھر فروری میں خبردار کیا گیا تھا اور امریکی خفیہ ایجنسیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا تھا تاہم امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظرا نداز کر کے خفیہ ایجنسیز کی رپورٹس کو سنجیدہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13050 ہو گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو نظرا نداز کرنے کی میڈیا کی رپورٹس مسترد کر دیں اور کہا کہ مجھ پر بلا جواز تنقید کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں