ٹرمپ کا شمالی کوریا کے صدر کو خط، کورونا کیخلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور

کورونا: صدر ٹرمپ نے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے دوا تجویز کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کو خط لکھا گیا ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا صورت حال پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو خط لکھنے کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظر انداز کرنے کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13050 ہو گئی

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے اور اموات کی تعداد 340 تک پہنچ گئی۔

امریکہ میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 684 ہو گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق جنوری اور پھر فروری میں خبردار کیا گیا تھا اور امریکی خفیہ ایجنسیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا تھا تاہم امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظرا نداز کر کے خفیہ ایجنسیز کی رپورٹس کو سنجیدہ نہیں لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو نظرا نداز کرنے کی میڈیا کی رپورٹس مسترد کر دیں اور کہا کہ مجھ پر بلا جواز تنقید کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں