کورونا وائرس، اداکارہ ریما اور ان کے شوہر کا پیغام

فائل فوٹو


لاہور: معروف اداکارہ ریما اور ان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے کورونا وائرس سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

معروف اداکارہ ریما نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف تحریک میں حکومت کا ساتھ دیا جائے، اس وائرس کو سنجیدہ لیا جاءے اور احتیاط کی جائے۔

اس موقع پر ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شاداب نے بھی کورونا وائرس سے متعلق کہا کہ اگر آپ نے بیرون ملک سفر کیا ہے تو اپنا چیک اپ کرائیں جبکہ اپنے ہاتھ مسلسل دھوئیں اور گھر سے باہر نہ نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس: ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی لاک ڈاون کا مطالبہ کر دیا

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر ہی اس موذی مرض سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 550 سے تجاوز کر چکی ہے جس میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد سندھ میں موجود ہیں جبکہ ملک بھر میں 3 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں