نواز شریف کے علاج کے حوالے سے لندن گیا تھا، شہباز شریف


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ اپنے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے حوالے سے لندن گئے تھے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر وطن واپسی پر انہوں نے ایئرپورٹ پر کسی سے مصافحہ نہیں کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دل کا علاج ہونا ابھی باقی ہے، ان کا معالج چھٹیوں پر گیا تھا تاہم اب واپس آگیا ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دل کا علاج ضروری ہے، ان کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔

ن لیگی صدر بعدازاں اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔

دوسری جانب اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں  اور  گھر پر رہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ احتیاط کریں تاکہ کوئی اس بیماری سے اپنے پیاروں سے جدا نہ ہو۔


متعلقہ خبریں