اٹلی میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی،  ایک ہی دن میں 793 ہلاک

فوٹو: فائل


روم: اٹلی میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی، ایک ہی دن میں 793 ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 825 تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقے لمبارڈے میں مزید سخت اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ اطالوی صدر نے کھلی فضا میں کھیل اور جسمانی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اٹلی میں اسپتالوں، سڑکوں اور ریلوے پر کام کرنے کے علاوہ عمارتوں کی تعمیر کے دیگر مقامات پر کام کو بھی روک دیا گیا۔

دوسری جانب سے اسپین میں ایک ہزار 378 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ برطانیہ میں 233 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے۔ برطانیہ نے ریستورانوں سمیت دیگر عوامی مقامات کو جمعے کی رات سے بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظر انداز کرنے کی رپورٹس مسترد کر دیں

فرانس میں 562، جرمنی میں 84، سوئٹزلینڈ میں بھی کورونا وائرس سے 80 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں