کورونا وائرس، برطانیہ کی نرسوں نے حفاظتی لباس پہن لیے

کورونا وائرس، برطانیہ کی نرسوں نے حفاظتی لباس پہن لیے

لندن: کورونا وائرس برطانیہ کے اسپتالوں میں نرسوں کے تحفظ کے لیے انہیں پلاسٹک کے حفاظتی لباس پہننا ضروری قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے اپنے اسپتالوں میں فراءض انجام دینے والی نرسوں کو کورونا وائرس کے باعث حفاظی لباس پہننے کو ضروری قرار دے دیا ہے۔

برطانیہ کے نارتھ وک اسپتال میں گزشتہ روز ہی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جہاں کی نرسوں کا کہنا ہے کہ انہیں حفاظتی لباس فراہم کر دیے گئے ہیں جنہیں پہننا ضروری قرار دے دیا ہے۔ جس سے سروں اور پیروں کو بھی ڈھانپا گیا ہے۔ اسپتال میں کورونا وائرس کے باعث 6 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ لندن کے نارتھ وک اسپتال میں بڑی تعداد میں کورونا کے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ نرسوں نے کلینکل فضلہ تیار بیگز پہننا شروع کر دیے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13050 ہو گئی

کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اسپتالوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ سے نمٹنے کے لیے ہزاروں ریٹائرڈ میڈیکل اسٹاف کو واپس بلا لیا ہے جنہیں خصوصی خطوط کے ذریعے طلب کیا گیا۔


متعلقہ خبریں