بلوچستان حکومت نے وفاق سے فوج کی مدد طلب کرلی


کوئٹہ: کورونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے وفاق سے  فوج کی مدد طلب کرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کے لئے خط لکھ دیا۔

صوبے بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو سول اختیارات حاصل ہوں گے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں تاجروں نے آج  سے غیر معینہ مدت تک کیلئے شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

تاجررہنما کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے تک کاروباری مراکز بند رہیں گے تاہم میڈیکل اسٹور، ہوٹل اور سبزیوں کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں آج سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا امکان

بلوچستان میں اب تک کورونا کے 103 کیسز منظر عام پر آچکی ہیں جبکہ ملک بھر میں 640 سے زائد مریض اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

ادھر سندھ میں صوبائی حکومت کی جانب سے آج سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ لاک ڈاؤن یا کرفیو کا فیصلہ آج دوپہر تک کیا جاسکتا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر وفاقی اور سندھ حکومت ایک صفحے پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیاسی حکومت نے سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کی سربراہی مراد علی شاہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں