حکومت پنجاب نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: بلوچستان کے بعد پنجاب حکومت نے بھی کورونا وائرس کے پیش نظر پاک فوج سے مدد طلب کرلی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک فوج طلب کی مدد طلب کررہے ہیں جو سول انتظامیہ کی مدد کرے گی، عوام حکومتی اقدامات پر عمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسی قسم کی غذائی قلت نہیں، ایکسپو سنٹر میں ایک ہزار بستروں کا اسپتال بنانے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بھرپور قوت کے ساتھ نمٹیں گے اور مسائل پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کےلیے 5خصوصی اسپتال بنارہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں روزانہ کابینہ کمیٹی اجلاس ہوتا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے معاملے پر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں، ہم سب متحد ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کے ساتھ رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں