کورونا وائرس، ایران نے بھی امریکہ پر الزام عائد کر دیا


تہران: چین کے بعد ایران نے بھی کورونا وائرس پھیلانے کا الزام امریکہ پر عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کورونا وائرس کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کی ایران کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد فراہم کرنے کی پیش کش حیرت انگیز ہے اور امریکہ نے متعدد بار ایران کو وائرس پر قابو پانے میں مدد کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے برعکس کہ امریکہ کے ذریعہ وائرس کے پھیلنے میں شکوک و شبہات موجود ہیں اور امریکہ کی پیش کش عجیب ہے کیونکہ امریکہ کو خود بھی وائرس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ کورونا وائرس سمیت کسی بھی قسم کے بحران پر قابو پا سکے۔

یہ بھی پڑھیں اٹلی میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی

واضح رہے کہ چین اور اٹلی کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ایران متاثر ہے اور اسے عالمی پابندیوں کی وجہ سے مہلک مرض پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ک


متعلقہ خبریں