جس صوبے سے اچھی تجویز آئی، حکومت عمل کرے گی: وزیر خارجہ

مذاکرات، انتخابات اور تحریک، چنو کیا چاہتے ہیں؟ حکومت کو شاہ محمود کی پیشکش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صوبوں کی تشویش کا احساس ہے، مل کر پالیسی بنانی ہے، جس صوبے سے اچھی تجویز آئی ،حکومت عمل کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کی توجہ ایران کی طرف دلوائی کہ وہاں فوری ریلیف ملنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: حکومت پنجاب نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی

وزیر خارجہ نے کہا وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سینٹر قائم کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے ڈیڑھ سےدو لاکھ  لوگ پاکستان آنا چاہ رہے ہیں، اگر ایک دم لوگ آئے تو کہاں ٹھہرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایئرپورٹس پر دو لاکھ لوگوں  کو سنبھالنے کی گنجائش نہیں اس لیے کہا کہ دو ہفتوں  کےلیے انہیں روکیں، جو پاکستانی پھنسے ہیں ہم  ان سے غافل نہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کے پیش نظر آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے خطاب سے متعلق آگاہ کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے درپیش چیلنجز کے تناظر میں وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں