بجلی اور گیس کمپنیاں اس ماہ کا بل وصول نہ کریں، وزیراعلیٰ سندھ

کورونا وائرس، سندھ میں اموات کی تعداد 299 تک پہنچ گئیں، وزیر اعلیٰ سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیںو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ  جن لوگوں کے بل 5000 روپے تک ہے اُن سے اس ماہ کا بل نہ لیا جائے۔

انہوں نے بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ 5 ہزارروپے کا بل اگلے 10 مہینوں میں تھوڑا تھوڑا کر کے لیں۔ جن کا بل 2000 روپے تک کا ہے اُن کا بل اس مہینے نہ لیا جائے۔ یہ بل اگلے 10 ماہ میں قسطوں میں لیاجائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ ہدایت سوئی سدرن گیس کے لیے جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 2 ماہ میں کوئی بجلی یا گیس کنکشن نہیں کاٹے جائیں گے۔ گھروں اور چھوٹی دکانوں کے مالکان کرائے کی وصولی میں رعایت دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ  پاور سپلائی، گیس اورفرنس آئل کی سپلائی جاری رکھے۔


متعلقہ خبریں