کورونا: امریکی سفارتی عملہ اہل خانہ کے ہمراہ وطن روانہ

کورونا: امریکی سفارتی عملہ اہل خانہ کے ہمراہ وطن روانہ

اسلام آباد: پاکستان میں متعین امریکی سفارتکاروں کی کچھ تعداد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپس وطن روانہ ہوگئی ہے۔ اس بات کی تصدیق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے بھی کردی ہے۔

اسلام آباد: امریکی سفارتخانے کا ویزہ سیکشن، آج سے کام نہیں کرے گا

ہم نیوز نے امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 14مارچ کواسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے رسک پرسمجھنےوالےسفارتی عملے اور اہل خانہ کوواپسی کی اجازت دی تھی۔

ترجمان کے مطابق 22مارچ کوامریکی سفارتی عملےکے کچھ اراکین خصوصی پروازسے اپنے وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔

سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

کورونا: امریکہ کا پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امریکی شہریوں اور ایمرجنسی ویزہ درخواست دینے والوں کو سفارتخانہ سروس فراہم کرتا رہے گا۔

پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کے ویزہ سکشن نے کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر 17 مارچ سے کام بند کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

عالمی بینک (ورلڈ بینک) نے 16 مارچ 2020 سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم اپنے دفتر کے ملازمین کو ہدایت کی تھی کہ وہ دفتر آنے کی زحمت نہ کریں اور گھروں سے کام کریں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی نے بھی اسی طرح اپنے ملازمین کو ہدایت کی تھی کہ وہ دفتر آنے کے بجائے گھروں سے بیٹھ کر کام کریں۔

امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظر انداز کرنے کی رپورٹس مسترد کر دیں

کورونا وائرس کے پھیلتے ہی ٹوئٹر نے اپنے ملازمین سے کہا تھا کہ وہ دفتر آنے کی زحمت نہ کریں اور گھروں سے بیٹھ کر کام کریں۔


متعلقہ خبریں