کلوروکوئین سےکورونا کے اعلاج سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکڑ ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ کلوروکوئین دوا کے استعمال سے کورونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کی صورتحال سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلوروکوئین کے استعمال مقدار کے بارے میں جلد آگاہ کریں گے۔ ملک بھر میں کلوروکوئین دوا کے تمام اسٹاک کا علم ہے۔کلوروکوئین دوامیں استعمال ہونےوالےخام مال کی برآمد پر پابندی لگادی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  وزیراعظم نےاپنےخطاب میں لاک ڈاوَن کےاثرات سےآگاہ کیا۔ تمام لوگوں کواحتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔

معاون خصوصی  نے کہا کہ پاکستان میں کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹریننگ ہوگی۔ ملک بھر کے 5 ہزار ڈاکٹرز کو کورونا وائرس کےعلاج کیلئےکورس کا آغاز جلد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 188 ممالک کورونا سے متاثر ہیں، دنیا بھرمیں 3 لاکھ  سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دنیا بھرمیں کورونا سے 13 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوئے ہیں کورونا سے دنیا بھر میں 95 ہزار لوگ صحت یاب ہوچکےہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 214 نئے کیسز، ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی

ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 5650 ہے۔ پاکستان میں کورونا کے کنفرم کیسزکی تعداد 646 ہے۔ پاکستان میں کورونا سے صرف تین اموات ہوئی ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 152، سندھ 292، بلوچستان میں 104 کورونا کیسزکی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں 55، خیبرپختونخوا 31،اسلام آباد میں 11 کیسز کنفرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ 24 گھنٹے میں 112 مصدقہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ آزادکشمیر میں کورونا کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا سے ڈاکٹر کی ہلاکت کی خبردرست نہیں، وہ بیمارہیں لیکن ان کی حال تشویشناک ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف  نے کہا کہ 4 اپریل تک تمام بین الاقوامی پروازیں بند رہیں گی۔ دبئی، قطر، ترکی، تھائی لینڈ میں ٹرانزٹ میں موجود مسافروں کی صورتحال کا جلد حل نکالیں گے۔


متعلقہ خبریں