کورونا: آج سے 12 ٹرینیں بند کردی ہیں، شیخ رشید احمد

ملک بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اور عدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا: شیخ رشید

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ آج سے 12 ٹرینیں بند کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پرسوں مزید 24 ٹرینیں بند کردیں گے۔ ٹرینوں کی بندش کا اقدام کورونا وائرس سے بچنے کے لیے اٹھائے جانے والی احتیاطی تدابیر کا حصہ ہے۔

ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کریں،عمران خان سے مراد علی شاہ کی درخواست

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں روزآنہ 140 ٹرینیں چلتی ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 19 مارچ 2020 کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 22 مارچ سے 12 ٹرینیں بند کر رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر مزید 20 ٹرینیں بند کرسکتے ہیں۔

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13,556ہو گئی

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو ٹرینیں بند کی ہیں ان کے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو کماتے ہیں وہی ریلوے پر خرچ کرتے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ٹرینوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جارہا ہے اور ریلوے مسافروں کی اسکریننگ بھی ہورہی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ موت کا ایک وقت متعین ہے اور جو رات قبر میں لکھی ہے وہ باہر نہیں گزر سکتی ہے۔

18 مارچ 2020 کو وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے درخواست کی تھی کہ ٹرینوں کی آمد و رفت کو معطل کیا جائے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی سینما انڈسٹری کو بھی شدید دھچکہ

یہ بات سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بتائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاق  پر تنقید نہیں کررہے ہیں اور خواہش مند ہیں کہ موجودہ صورتحال میں مل کر کام کریں۔


متعلقہ خبریں