کورونا وائرس: عوام حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کریں، مولانا طارق جمیل

فائل فوٹو


اسلام آباد: ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے عوام احتیاط کریں اور اس حوالے سے حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کریں۔

ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے تقریباً سبھی ممالک کورونا وائرس کے لپیٹ میں آچکے ہیں اور یہ وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ ان حالات میں احتیاطی تدابیر ہی اس وبا سے بچا جاسکتا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ یہ اللہ کی طرف سے آزمائش آئی ہے۔ اس میں جتنی احتیاط کی جاسکتی کی جائے۔ اگر مصافے سے یہ وبا کم ہوسکتی ہے تو مصافے سے بچا جائے۔ مذہبی اور سیاسی اجتماعات اور نمازوں کو محدود کر کے اگر اس پر قابو پایا جاسکتا ہے تو اس پر عمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: احتیاطی تدابیر اسلامی تعلیمات کے منافی نہیں، مفتی تقی عثمانی

انہوں نے کہا کہ لوگ توکل کا غلط مطلب نہ لے لیں۔ اجتماعات اور رش کم کرنے سے اگر اس وائرس پر قابو پایا جسکتا ہے تو لوگ اپنے گھروں میں نماز پرھیں۔ پوری دنیا اس وقت سنگین مشکل کا سامنا کر رہی ہے۔ حکومت نے جو احتیاطی تدابیر بتائے ہیں ان پر من و عن عمل کیا جائے۔

 


متعلقہ خبریں