’کورونا وائرس کیخلاف چین کے کردار کی تعریف پر عمران خان، جنرل باجوہ کےشکر گزار ہیں‘


بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چینی حکومت کے کردار کی تعریف پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے شکر گزار ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا کےخلاف چین کے کردار کو سراہا ہے۔

ترجمان لیجیان ژاوَ نے مزید کہا کہ دونوں نے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ چین کے تجربات کی پیروی کریں۔ خواہش ہےپاکستان کورونا کے خلاف جلد از جلد کامیاب ہو۔


متعلقہ خبریں