اسٹیٹ بینک آف پاکستان کل بند رہے گا، اعلامیہ جاری

کورونا وائرس: اسٹیٹ بینک کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کی ہدایت

فوٹو: فائل

کراچی: کورونا وائرس کے خطرے کے پیش اسٹیٹ بینک آف پاکستان کل بند رہے گا، جس کے تحت ہرقسم کالین دین مکمل طورپر بند ہوگا

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنےکی ہدایت کردی  ہے۔ اسٹیٹ بینک کی خواتین ملازمین کو بھی گھر سے کام کرنےکی ہدایات کردی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صرف انتہائی ضروری اسٹاف کواسٹیٹ بینک دفاتر بلایا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام ملازمین کو اپنے سپروائزرز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 46 مشتبہ کیسز موجود ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اعلامیہ کے مطابق آفس آنے والے ملازمین کو آفس کارڈ اور شناختی کارڈ ساتھ لازمی ہوگا۔ تمام ملازمین کوذاتی ٹرانسپورٹ استعمال کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق آفس بلائے جانے والے ملازمیں کو احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پرعمل کررہاہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز