جہلم میں 1100 افراد بیرون ملک سے آئے ہیں،فواد چودھری

فواد چودھری کی نا اہلی، دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

فائل فوٹو


اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے جہلم ، منڈی بہا الدین اور گوجرانوالہ ڈویژن سمیت دیگر علاقوں میں بیرون ملک سے آنے والے افراد اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو محدود کرلیں۔

پاکستان میں کورونا کے 214 نئے کیسز، ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق دورہ امریکہ سے واپس لوٹنے والے وفاقی وزیر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انہیں انتظامیہ نے وطن واپسی پر جو ڈیٹا فراہم کیا ہے اس کے مطابق صرف جہلم میں 900 سے گیارہ سو افراد بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ سے وطن واپسی کے بعد سے گزشتہ تین دن سے آئی سولیشن میں ہوں اور اپنی فیملی سے بھی نہیں ملا ہوں۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹیسٹ بھی کراچکے ہیں اور اس کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے لیکن اس کے باوجود وہ آئی سو لیشن میں ہیں اور احتیاط برت رہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے 214 نئے کیسز، ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ ہاتھ ملانے سے گریز کریں، باتھوں کو بار بار دھوئیں اور تیزی سے وائرس کی منتقلی کے خطرے کے پیش نظر چھوٹے بچوں کو بزرگوں سے دور رکھیں۔


متعلقہ خبریں