کورونا: فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم  دے دیا گیا ہے۔ یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتائی ہے۔

’کورونا وائرس کیخلاف چین کے کردار کی تعریف پر عمران خان، جنرل باجوہ کےشکر گزار ہیں‘

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز نے اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کو رونا وبا کے مسئلے پر سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے۔

کورونا: سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیاررہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پاک فوج مختصر نوٹس پر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تیار ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قوم کی خدمت اور حفاظت ہمارا مقدس فریضہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوم کے تحفظ کی کوشش میں پاک فوج اپنا بھرپور کردارادا کرے گی

احتیاط اور خود کو گھروں تک محدود کرنا ہی کورونا وائرس سے بچنے کا حل ہے، وزیراعظم

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی حکمت عملی کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں