کورونا: دنیا بھر میں 14 ہزار 611 افراد کی زندگیاں لے گیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 611 ہوگئی۔

کورونا: فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ 35 ہزار360 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 97 ہزار 594 ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں 5560 ، چین میں 3261 اوراسپین میں 1756 ہلاکتیں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں 414 ، جرمنی میں 94 ، ایران میں 1685 اورفرانس میں 674 افراد نے اپنی جان کی بازی ہاری ہے۔

کورونا وائرس: کیوبا نے ڈاکٹرز، نرسز کی ٹیمیں اٹلی روانہ کردیں

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا میں 104 ، سوئٹزرلینڈ میں 98 ،برطانیہ میں 281 اور نیدرلینڈ میں 179 افراد نے اموات کو گلے لگایا ہے۔

کورونا کے سبب آسٹریا میں 16، بیلجیم میں 75، ناروے میں سات ، سوئیڈن میں 21 اورڈنمارک میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق کینیڈا میں 20، پرتگال میں 14، ملائیشیا میں دس ، برازیل میں 18 اورآسٹریلیا میں سات ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں 38، ترکی میں 30، اسرائیل میں،آئرلینڈ میں چار، پولینڈ میں سات، یونان میں15، انڈونیشیا میں 38، سنگاپورمیں دو، بھارت میں سات، پیرو میں پانچ، بحرین میں دو، فلپائن میں 25، روس میں ایک، میکسیکو میں میں دو، بلغاریہ میں تین اور ارجنٹینا میں چار افراد نے زندگی کی بازیاں ہاری ہیں۔

کورونا: جرمن چانسلر انجیلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئیں

ہم نیوز کے مطابق مصر میں 14، ہانگ کانگ میں چار، لبنان میں چار، عراق میں 20، کروشیا میں ایک ، تائیوان میں دو، متحدہ عرب امارات میں دو، الجیریا میں میں 17 اور ہنگری میں چھ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں