بلاول نے کوروناآگہی مہم کے لیے چار کمیٹیاں تشکیل دے دیں


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کورونا آگہی مہم  کے حوالے سے چار کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل تائید کریں گے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق کمیٹیاں اقتصادی، آگاہی اور ریلیف کی سرگرمیوں کے حوالے سے بنائی گئی ہیں جب کہ ایک کمیٹی کورونا وائرس پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے بھی تشکیل دی گئی ہے۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال اور مسائل کے حل پرپی پی کی اقتصادی کمیٹی کام کرے گی۔ اقتصادی کمیٹی میں سید نوید قمرالزماں شاہ، سینیٹر میاں رضا ربانی، چودھری منظور اور شازیہ مری شامل ہیں۔

کورونا: ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا

پی پی کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلانے والی کمیٹی شیری رحمان، نفیسہ شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، فیصل کریم کنڈی اور ناصر شاہ پر مشتمل ہے۔

امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اعلان کردہ کمیٹی میں نیر بخاری، سلیم مانڈوی والا، چوہدری یاسین، تاج حیدر اور اسلام الدین شیخ کو شامل کیا گیا ہے۔

کورونا: فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم

پی پی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے دیگرجماعتوں سے رابطہ فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل کمیٹی کرے گی۔


متعلقہ خبریں