کورونا: دادو میں پہلا تصدیق شدہ مریض سامنے آگیا

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ کے شہر دادو میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی نشاندہی ہوئی ہے۔ دادو میں کورونا کا یہ پہلا کیس ہے جو رپورٹ ہوا ہے۔

کورونا: فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم

ہم نیوز نے محکمہ صحت سندھ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں کراچی کے اندر کورونا وائرس سے متاثرہ مزید سات نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

شہر قائد میں سامنے آنے والے نئے کیسزکے بعد تصدیق شدہ متاثرین کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔

کورونا: دنیا بھر میں 14 ہزار 611 افراد کی زندگیاں لے گیا

سکھر قرنطینہ میں بھی مزید گیارہ افراد کورونا وائرس کے متاثرین نکلے ہیں۔ اس طرح تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 221 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے محکمہ صحت سندھ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 352 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا: سندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا

کراچی کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں رپورٹ ہونے والے تمام کیسز میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا کیونکہ متاثرین نے بیرون ملک کوئی سفر نہیں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں