کورونا: ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا

کورونا: ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

کورونا: دنیا بھر میں 14 ہزار 611 افراد کی زندگیاں لے گیا

ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دیر قبل کہا کہ کورونا ایک مشکل اور پیچیدہ دشمن ہے۔

انہوں نے نیویارک کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں جلد فتح حاصل ہوگی۔

امریکی صدر ماضی کی طرح کورونا کے حوالے سے الزام تراشی کرنے سے نہیں چوکے اور کہا کہ کورونا کی وبا کے ظاہر ہوتے ہی چین کو چاہیے تھا کہ ہمیں مطلع کرتا۔

وہ اس سے قبل چین پر الزام تراشی کی وجہ سے خود امریکی صحافیوں کی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مستقبل میں کورونا کے علاج کی ویکسین بھی تیار کریں گے۔

کورونا وائرس: کیوبا نے ڈاکٹرز، نرسز کی ٹیمیں اٹلی روانہ کردیں

امریکی صدر چند روز قبل ملیریا کی ایک دوا کو کورونا کی روک تھام کے لیے استعمال کرنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ ان کی جانب سے دیے جانے والے  مشورے کو فوری طور پر ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر مستند اداروں نے رد کردیا تھا۔

دلچسپ امر ہے کہ  کورونا وائرس کے حوالے قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر فوسی بھی اس وقت پریس کانفرنس کے دوران اپنا سر پکڑے دکھائی دیے تھے جس وقت ڈونلڈ ٹرمپ ملیریا کی دوا کے حق میں دلائل دے کر صحافیوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

کورونا: جرمن چانسلر انجیلا مرکل قرنطینہ میں چلی گئیں

انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن جماعتیں کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کررہی ہیں۔


متعلقہ خبریں